ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عصمت دری معاملہ : پیپلی لائف کے ڈائریکٹر محمود فاروقی بری

عصمت دری معاملہ : پیپلی لائف کے ڈائریکٹر محمود فاروقی بری

Mon, 25 Sep 2017 21:16:50    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پیپلزلائف فلم کے شریک ڈائریکٹرمحمود فاروقی کوغیر ملکی طالبہ سے عصمت دری کے معاملہ میں راحت مل گئی ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے فاروقی کو بری کر دیا ہے ۔دہلی ہائی کورٹ نے ساکیت کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ ہائی کورٹ نے ایف آر میں تاخیرکو اہم بنیاد بنایا ۔ دراصل فاروقی نے ساکیت کورٹ کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ساکیت عدلیہ نے فاروقی کو نیا قانون کے تحت 2013 میں بنے ایک قانون کے تحت 7سا ل کی سزا سنائی تھی۔پپلی لائف کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی ایک امریکی طالبہ کے ساتھ عصمت دری معاملہ میں نامزد تھے جنہیں سات سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ سوال یہ ہے کہ آیا ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تھا یا نہیں ؟ اگر پیش آیا توکیا یہ متاثرہ کی رضامندی تھی یا نہیں ؟کیا فاروقی متاثرہ کی بات سمجھ پائے تھے یا نہیں؟ اس طرح، فاروقی کو شبہ کا فائدہ ملنا چاہئے ، لہذا نچلی عدالت کے فیصلے کو رد کیا جاتا ہے ،فاروقی کو بانڈ کی رقم جمع کرنے کے بھی ضرورت نہیں ہے ۔ جب کہ متاثرہ کا الزام ہے کہ فاروقی نے ان کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر زور زبردستی کی تھی ۔اگست 2016 میں، پیپلز لائف فلم کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی کو دہلی کے ساکیت کورٹ میں سات سال سزا دی گئی تھی۔ اس وقت عدالت نے فاروقی پر5000 روپیہ بطور بانڈ جمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔ فاروقی کو کولمبیا یونیورسٹی کے ایک امریکن خاتون محقق سے عصمت دری کے الزام میں ملزم پایا گیا تھا ۔


Share: